کراچی میں کھیلے گئے کوئٹہ گلیڈیٹر اور کراچی کے اہم میچ پر رقم لگانے والے چار بکی گرفتار

Mar 12, 2019

راولپنڈی (آئی این پی)پاکستان سپر لیگ کے کراچی میں کھیلے گئے کوئٹہ گلیڈیٹر اور کراچی کے اہم میچ پر رقم لگانے والے چار بکی گرفتار کر کے بڑے سائز کی ایل سی ڈی،ڈش رسییور،میچ بک اور 49700روپے کے کرنسی نوٹ برآمد کر لئے گئے ۔یس ایچ او واہ کینٹ صدر راجہ اعزاز عظیم کے مطابق ملزمان بلال،احمد یاور خان عمر عارف اور قادر حسین کو پولیس اسٹیشن منتقل کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مزیدخبریں