پی ٹی آئی قیادت کرپشن سے نفرت، قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے : صمصام بخاری

لاہور ( کلچرل رپورٹر)صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت سید صمصام علی بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کا گڈ گوننس کا تصور ماضی کی حکومت سے مختلف ہے۔ ماضی کی حکومت اختیارات کا مطلب اقربا پروری اور سیاست کا مقصد مال بناؤ کی پالیسی پر گامزن تھی مگر ہماری قیادت کرپشن سے نفرت ، قانون کی بالادستی اور اداروں کو مضبوط بنا کر عوامی مسائل کے مستقل اور دیرپا حل پر یقین رکھتی ہے-یہ بات انہوں نے اپنے حلقے سے تعلق رکھنے والے عمائدین کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی- سید صمصام علی بخاری نے کہا کہ تعلیم اور صحت کے شعبے ہماری حکومت کی بنیادی ترجیحات میں شامل ہیں-عمران خان ایک وژنری قائد ہیں جن کی قیادت کی بدولت ملک کو اندرونی و بیرونی محاذوں پر مختصر عرصے میں بڑی کامیابیاں ملی ہیں-دریں اثناء صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان نے لاہور میں سفاری پارک رائے ونڈ روڈ میں درخت لگانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی پہلی اربن فاریسٹ پالیسی کو لانچ کر دیا گیا ہے جس کے تحت دیہی علاقوں کے ساتھ شہری علاقوں میں درخت لگائے جائیں گے ، لاہور شہر کو دوبارہ باغوں کا شہر بنائیں گے ، سابقہ حکومت نے دس سالوں میں فاریسٹ پر کوئی توجہ نہیں دی بلکہ سبز ے کو ختم کرکے کنکریٹ کی عمارتیں بنانے کو اپنی ترجیح بنایا، ماحولیاتی تبدیلی سے پاکستان اب تک چار ارب روپے کا نقصان اٹھا چکاہے ۔ تقریب میں صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت صمصام علی بخاری، مشیر وزیراعلیٰ پنجاب عون چوہدری اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے بھی شرکت کی، ملک امین اسلم نے کہا کہ پنجاب میں ایک کروڑ بیس لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ، محمد سبطین خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت صوبہ میں جنگلات کی ترقی کے لئے اہم اقدامات کر رہی ہے ۔ صوبہ میں بڑے پیمانے پر شجرکاری کی جا رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...