اسلام آباد (چوہدری محمد اعظم گِل۔ خصوصی رپورٹر) ملک بھر کی ہائیکورٹس اور ماتحت عدالتوں میں ایک ہزار گیارہ ججز کی کمی کی وجہ سے زیر التوا مقدمات کی تعداد17 لاکھ70 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، پنجاب 762 ججز کی خالی آسامیوں کے ساتھ پہلے خیبرپی کے 121 کے ساتھ دوسرے بلوچستان 61 ججز کی کمی کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے اسلام آباد میں 35 اور سندھ ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں 32 ججز کی کمی ہے روزنامہ نوائے وقت کو دستیاب دستاویزات کے مطابق وفاق سمیت تمام صوبائی ہائیکورٹس میں 28 ججز جبکہ ماتحت عدالتوں میں 983 ججز کی کمی ہے، اسوقت پنجاب میں ماتحت عدالتوں میں دس لاکھ 94 ہزار 587 مقدمات خیبرپختونخواہ میں2 لاکھ 2 ہزار 397 سندھ میں ایک لاکھ 3 ہزار 641 ہے اسلام کی ماتحت عدالتوں میں 40 ہزار 959 جبکہ بلوچستان میں 14 ہزار 824 مقدمات زیر التواہ ہیں سپریم کورٹ میں زیر التواء مقدمات کی تعداد37 ہزار943 ہے پنجاب ہائیکورٹ میں1 لاکھ65 ہزار521 سندھ ہائیکورٹ 89 ہزار328 جبکہ پشاور ہائیکورٹ میں29 ہزار 333 مقدمات زیر التواء ہیں اسی طرح15 فروری 2019 تک کے نوائے وقت کو دستیاب دستاویزات کے مطابق اسلام آباد میں17 ہزار 37 بلوچستان ہائیکورٹ میں6 ہزار117 مقدمات جبکہ فیڈرل شریعت کورٹ میں375 مقدمات زیر التواء ہیں۔