پاکستان بھارت کشیدگی میں واضح کمی آئی وجہ پاکستانی قوم کا متحد ہونا ہے: سفارتی ذرائع بھارتی ڈوزیئر کا جواب جلد بھجوا دیا جائیگا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان بھارت کشیدگی میں واضح کمی آئی ہے۔ اسلام آباد کشیدگی میں کمی کی بڑی وجہ پاکستانی قوم کا متحد ہونا ہے پاکستان نے بھارتی ڈوزیئر کا جواب تیار کرنا شروع کر دیا پلواما ڈوزیئر کا جواب جلد بھجوا دیا جائے گا کالعدم تنظیموں کیخلاف کارروائی کسی کے کہنے پر نہیں کر رہے بھارت پاکستان کا پانی نہیں روک سکتا غیر ملکی صحافیوں کو جلد بالا کوٹ کا دورہ کرایا جائیگا۔ذرائع کے مطابق کرتار پور ملاقات میں بڑا وفد اٹاری جائے گا وفد میں وزارت خارجہ ایف آئی اے وزارت قانون وزارت مذہبی امور اور این آئی ایچ کے افسران ہوں گے۔ بھارت کی جانب سے حملہ ہوا تو بھرپور جواب دیا جائیگا۔ اگر دوبارہ بھارت نے کوئی مس ایڈوانچر کیا تو جواب دیا جائیگا ۔ذرائع کے مطابق ڈی جی ملٹری آپریشنز رابطے میں ہیں گزشتہ منگل کو دونوں ڈی جی ملٹری آپریشنز کے درمیان رابطہ ہوا تھا طے پایا ہے کہ ملٹری آپریشنز ہر منگل کو ہاٹ لائن پر رابطہ کیا کریں گے ذرائع کے مطابق کرائسس مینجمنٹ سیل ابھی تک کام کر رہا ہے سفارتی ذرائع

ای پیپر دی نیشن