سٹیٹ بینک 30لاکھ مالیت تک گھر کی تعمیر کیلئے قرض دے گا: فنانس پالیسی جاری

اسلام آباد (وائس آف ایشیا) سٹیٹ بینک کم لاگت گھروں کی تعمیر کیلئے فنانس پالیسی کے تحت ایسے گھروں کی تعمیر کیلئے قرض دے گا، 30 لاکھ کا گھر کم لاگت میں شمار ہوگا، گھروں کی تعمیر سے روزگارکے مواقع پیدا ہوں گے۔ گورنر سٹیٹ بینک طارق باجوہ نے کم لاگت گھروں کی تعمیر کیلئے فنانس پالیسی کا اجراء کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی بینک پالیسی کے تحت کم لاگت گھروں کی تعمیر کیلئے قرضہ دے گا۔ کم لاگت گھروں کی تعمیر سے روزگارکے مواقع پیدا ہوں گے۔کم لاگت گھروں کیلئے کچھ بھی امپورٹ نہیں کیا جائے گا۔ رواں سال زرعی اراضی کیلئے 125ارب کے قرضے دیئے جائیں گے۔ دوسری جانب سٹیٹ بینک اور ابوظہبی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کے درمیان معاہدہ ہوگیا ہے۔ معاہدے کے تحت ابوظہبی فنڈ فار ڈویلپمنٹ نے سٹیٹ بینک میں تین ارب ڈالر کی رقم جمع کروانی تھی۔ جس میں ایک ارب ڈالر کی پہلی قسط جنوری 2019ء میں موصول ہوئی تھی۔معاہدے کی باقی رقم جلد سٹیٹ بینک میں جمع کروا دی جائے گی۔ ابوظہبی معاہدے کی باقی رقم 2 ارب ڈالر سٹیٹ بینک میں جمع کروائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...