کوئٹہ(بیورو رپورٹ)کوئٹہ کے علاقے میاں غنڈی میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 4 اہلکار زخمی ہوگئے ،پولیس کے مطابق پیر کی شب انسداد دہشت گردی فورس کے اہلکار اپنی گاڑیوں میں میاں غنڈی کے علاقے سے گزر رہے تھے کہ سڑک کے کنارے کھڑے موٹرسائیکل میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں سی ٹی ڈی کی ایک گاڑی کو نقصان پہنچا جبکہ 4 اہلکار زخمی ہوگئے ،زخمی اہلکاروں کو سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا ۔