نواز، بلاول ملاقات سے حکومت بوکھلاہٹ کا شکار فواد اپنی نوکری بچائیں: مریم اورنگزیب

Mar 12, 2019

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراطلاعات فواد چودھری کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کے بے اعتبار سے وزیراطلاعات کو یہ بیان زیب نہیں دیتا فواد چودھری اپنی نوکری بچانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ فواد چودھری کا بیان فطری عمل ہے۔ چار سال کے پولیٹیکل کیریئر میں 4 جماعتیں بدلنے والا دوسروں پر تنقید ہی کر سکتا ہے فواد چودھری اپنی نوکری بچائیں یا اپنی اگلی جماعت کا انتخاب کرلیں۔ بلاول کی نواز شریف سے ملاقات کے بعد حکومت بالخصوص عمران نیازی بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔ فواد چودھری ایسے بیانات بھی اپنی نوکری نہیں بچا سکتے۔ آپ کا ستمبر آنے والا ہے۔ افسوس وزیراعظم کے ایک درجن ترجمانوں کے پاس بات کرنے کو صرف نواز شریف اور بس نواز شریف ہے۔

مزیدخبریں