عمران خان کی نااہلی کیلئے سماعت کرنیوالا بنچ تحلیل‘ جسٹس شاہد وحید کی معذرت

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ میں وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے لئے کیس کی سماعت کرنے والا بنچ تحلیل ہو گیا۔ بنچ کے فاضل رکن جسٹس شاہد وحید نے کیس کی سماعت سے معذرت کر لی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مامون رشید شیخ اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل اشتیاق اے خان نے کہا درخواست گزار حلقے کے ووٹرز نہیں۔ درخواست ناقابل سماعت قرار دی جائے۔ بنچ کے فاضل رکن جسٹس شاہد وحید نے کہا کہ اسی نوعیت کے کیس کی سماعت کر چکا ہوں اس لئے ذاتی وجوہات کی بناء پر سماعت نہیں کر سکتا۔ جس پر کیس کی سماعت کرنے والا بنچ تحلیل ہوگیا۔ بنچ کے سربراہ جسٹس مامون رشید شیخ نے نئے بنچ کی تشکیل کے لئے فائل چیف جسٹس کو واپس بھجوا دی۔ درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کر رکھا ہے کہ عمران خان نے ٹیریان کو بیٹی تسلیم کرنے سے انکار کر کے حقائق چھپائے۔ استدعا ہے کہ عدالت وزیراعظم عمران خان کو نااہل قرار دے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...