لاہور(آئی این پی) پنجاب حکومت کاصوبے میں 5 نئے ہسپتال قائم کرنے کا فیصلہ ‘ساتھ پیرا میڈیکل اور نرسنگ کالج بھی ہونگے‘وزیراعلی پنجاب نے منصوبے کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کے اعلان کے مطابق نئے ہسپتال میانوالی، اٹک، لیہ، مظفر گڑھ اور راجن پور میں بنائے جائیں گے، ان ہسپتالوں کی گنجائش 200 بیڈز پر مشتمل ہو گی اور ان کے ساتھ پیرا میڈیکل اور نرسنگ کالج بھی تعمیر کیے جائیں گے وزیراعلی پنجاب کی ہدایات کے مطابق ان نئے ہسپتالوں کو 2 سے 3 سال کے عرصے میں مکمل کرنے کا ہدف دیا گیا ہے تا کہ ان علاقوں کے عوام کو علاج معالجے کی سہولیات جلد میسر آ سکیں۔