جعلی اکائونٹس کیس، نیب نے دوسری پیشرفت رپورٹ سپریم کورٹ جمع کرادی

اسلام آباد( خصوصی رپورٹر)جعلی بنک اکائونٹس کیس میں نیب نے دوسری پیشرفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہے، نیب رپورٹ سربمہر لفافے میں سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی۔ذرائع کے مطابق نیب کی تازہ رپورٹ میں تحقیقات میں ہونے والی پیشرفت کا تذکرہ گیا گیا ہے اور عدالت کو بتایا گیا ہے کہ ملوث ملزموں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے نوٹس جاری کئے گئے ہیں اور جواب بھی طلب کیا گیا ہے ،نیب کی جانب سے کی گئی حالیہ گرفتاریوں اور ریکارڈ کیے گئے بیانات بھی رپورٹ کا حصہ بنائے گئے ہیں،واضح رہے کہ عدالت عظمی نے زرداری ، فریال تالپور، اومنی گروپ کے مالکان سمیت دیگر کے خلاف جعلی بینک اکائونٹس کا معاملہ نیب کو بھجواتے ہوئے بینکنگ کورٹ میں زیر سماعت مقدمہ نیب کورٹ کو بھجوانے کا حکم دے رکھا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...