لاہور (میاں علی افضل سے ) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی جیل میں طبیعت انتہائی خراب ہے نواز شریف بظاہر ٹھیک نظر آتے ہیں لیکن ان کی میڈیکل رپورٹس کے مطابق وہ متعدد بیماریوں میں مبتلا ہیں گردوں کی خرابی کیساتھ ساتھ نواز شریف کی شوگر بھی کنٹرول نہیں ہو رہی جبکہ نواز شریف کے دل کے 2والو بھی بند ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے شدید طبعیت کی خرابی کے باوجود نواز شریف مسلسل جیل سے باہر علاج سے انکاری ہیں اور جیل میں ڈاکٹروں سے مکمل تعاون نہیں کر رہے جبکہ پنجاب حکومت کی جانب سے مکمل میڈیکل سہولیات پر مشتمل ایمبولینس سے بھی نواز شریف مستفید نہیں ہو رہے جیل حکام سمیت اعلی حکام نواز شریف کی موجودہ طبی صورتحال کے حوالے سے شدید پریشانی کا شکار ہیں اور جلد از جلد نواز شریف کے علاج کی مختلف کوششیں کر رہے ہیں جبکہ نواز شریف کی جانب سے عدم تعاون علاج کے راستے میں رکاوٹ ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل میں نواز شریف کی طبعیت ٹھیک نہیں ہے اور ان کا علاج ناگزیر ہے جیل ذرائع کے مطابق نواز شریف گردوں اور سینے میں شدید درد کے باعث پریشان ہیں سینے میں درد کی وجہ سے حکومت پنجاب کی جانب سے نواز شریف کی انجیو گرافی کے لئے خصوصی ایمبولینس بھی بھیجوائی گئی لیکن نواز شریف کی جانب سے انجیو گرافی نہیں کروائی جا رہی ، ذرائع کا کہناہے کہ سینے میں درد کی وجہ دل کے2 والو بند ہونا ہو سکتا ہے تاہم انجیو گرافی کے بعد ہی اصل صورتحال سامنے آ سکے گی ۔ نواز شریف علاج نہ کرانے پر بضد ہیں اس صورتحال میں جیل حکام کی جانب سے سنئیر ڈاکٹرز سمیت مختلف پروفیسروں اور سپشلسٹ کی ٹیم 24گھنٹے کوٹ لکھپت جیل میں موجود ہے۔