نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی عدالت نیسمجھوتا ایکسپریس دھماکہ کیس کا فیصلہ مئوخر کر دیا۔ اگلی سماعت 14 مارچ کو ہو گی۔ سمجھوتہ ایکسپریس ٹرین میں بھارت میں سفر کے دوران پاکستانیوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ مقدمے میں سوامی رسیم آنند سمیت 8 انتہا پسند ہندوئوں کو مورد الزام ٹھہرایا گیا تھا۔ سمجھوتہ ایکسپریس میں دہشتگردی کا واقعہ 18 فروری 2007 ء کی رات کو رونما ہوا تھا۔
نئی دہلی: سمجھوتہ ایکسپریس دھماکہ کیس کا فیصلہ مئوخر، آئندہ سماعت 14 مار چ کو ہو گی
Mar 12, 2019