کھوئی رٹہ سیکٹر میں بھارتی ڈرون مار گرایا ‘بھارتی فوج شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے : آئی ایس پی آر

Mar 12, 2019

کھو ئی ر ٹہ (نا مہ نگار)کھو ئی ر ٹہ سیکٹر میں پا ک افو اج نے بھار تی ڈرون ما ر گر ایا،را ت کی تا ر یکی میں ڈرون آزاد کشمیر کے علا قہ ٹھنڈی کسی میں دا خل ہوا پاک فو ج نے گرا کر قبضے میں لے لیا،تفصیلا ت کے مطا بق کھو ئی ر ٹہ کے علاقہ ٹھنڈی کسی میں را ت کے نو بجے کے قر یب بھارت کی طرف سے بھیجا گیا ڈرون پا ک فو ج نے گرا کر قبضے میں لے لیا۔آن لائن کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں دو شہری شہید اور 4 زخمی ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی پر چکوٹھی سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 شہری شہید جبکہ 4 زخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کا بھرپور جواب دیا جس میں بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا۔پاک فوج کے مطابق شہید ہونے والوں میں بکوٹ گاؤں کا ایک رہائشی غلام حسین اور گاؤں سوکا کی رہائشی نوشین بی بی شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں راجا محمود، زاہدہ بی بی، غلام محمد اور محمد ذاکر شامل ہیں۔ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس میں شہری آبادیوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

مزیدخبریں