وزیرمحنت وانسانی وسائل پنجاب کا مسیٹ یونیورسٹی رائیونڈروڈکا دورہ

لاہور(پ ر) وزیرمحنت وانسانی وسائل پنجاب انصرمجیدخان نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب صوبہ بھرکے تعلیمی اداروں میں کارکنان کے پچاس ہزارسے زائدبچوں کومفت تعلیم کی سہولت فراہم کررہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج کامسیٹ یونیورسٹی رائیونڈروڈکے دورہ کے دوران کیا۔ ڈائریکٹرکامسیٹ یونیورسٹی ڈاکٹرقیصرعباس سمیت تمام فیکلٹی ممبران نے وزیرمحنت و انسانی وسائل پنجاب کا شاندار استقبال کیا۔ اس موقع پر انتظامیہ کی جانب سے وزیرمحنت و انسانی وسائل انصرمجیدخان کوکامسیٹ یونیورسٹی میں مختلف شعبہ جات کی ورکنگ وانتظامی اموربارے بریفنگ جبکہ کلاس رومزکادورہ بھی کروایاگیا۔انصرمجیدخان نے مزید کہا کہ کامسیٹ یونیورسٹی رائیونڈروڈسے کارکنان کے دوہزاربچے گریجوایٹ مکمل کرچکے جبکہ چودہ سوبچے زیرتعلیم ہیں۔ حالیہ جاری کردہ ساڑھے تین ارب روپے کی گرانٹ میں چھ سوملین کے قریب کارکنان کے بچوں کوسکالرشپ کی مدمیں امدادی چیک تقسیم کئے گئے۔

ای پیپر دی نیشن