شیخوپورہ(نامہ نگار خصوصی)پاکستان عوامی تحریک کے ضلعی رہنما محمد عرفان مشتاق نے کہا ہے کہ ملک میں آپریشن ردّالفساد کیساتھ آپریشن ردّالغدارناگزیر ہوچکا ہے۔ انڈیا ، اسرائیل ، امریکہ پر مشتمل ٹرائیکا کی پاکستان دشمنی کھلا راز ہے سابق امریکی وزیرخارجہ ہنری کسنجر کے الفاظ میں امریکہ کی دشمنی سے زیادہ دوستی خطرناک ہے جنگ کاخطرہ ٹلا ہے ختم نہیں ہوا، آزادی کشمیر تک جنوبی ایشیاء ایٹمی جنگ کے دہانے پر رہیگا پاکستان کی ایٹمی صلاحیت دشمن ٹرائیکا کو ایک آنکھ نہیں بھاتی پلوامہ کا ناکام ڈرامہ سٹیج کرکے بھارت نے بہت کچھ کھو دیا۔