سرفراز کو آسٹریلیا کے خلاف آرام دینے کے منفی نتائج سامنے آئیںگے:شعیب حبیب

لاہور (نمائندہ سپورٹس) سابق فرسٹ کلاس کرکٹر شعیب حبیب کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد کو آسٹریلیا کے خلاف آرام کروانے کے فیصلے کے منفی اثرات سامنے آئیں گے۔جس کھلاڑی نے عالمی کپ میں ٹیم کی قیادت کرنی ہے اسے آرام کی نہیں کرکٹ کی ضرورت ہے۔ ایسے وقت میں جب اسے اپنا کامبی نیشن بہتر بنانا ہے، مختلف تجربات کرنا ہیں اسے آرم کے نام پر باہر بٹھا دیا گیا ہے۔ اگر کرکٹ کی زیادتی مسئلہ تھا پھر ان کھلاڑیوں کو پاکستان سپر لیگ میں شرکت کی اجازت کیوں دی گئی، کیا پی ایس ایل عالمی کپ سے زیادہ اہم ہے، کیا قومی کرکٹرز کے لیے انگلینڈ میں کھیلے جانیوالے ورلڈکپ سے پاکستان سپر لیگ کے میچز زیادہ اہم ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...