بھارت دوہزارچودہ سے دوہزاراٹھارہ تک ہتھیاروں کی درآمدکے لئے دنیا میں دوسرا بڑا درآمدی ملک رہا ۔جس کے درآمدی ہتھیاروں کی تعداد دنیا کے مجموعی ہتھیاروں کانواعشاریہ پانچ فیصدہے۔
سویڈن کے ایک تحقیقاتی ادارے سٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق بھارت نے روس کے ساتھ حا ل ہی میں ہتھیاروں کے متعددبڑے معاہدوں پردستخط کئے اورمزید کئی معاہدے متوقع ہیں۔ان معاہدوں میں ایس ۔400 فضائی دفاعی نظام، چارسیٹلتھ فزیگیٹس، AK203رائفلوں، دوسری ایٹمی آبدوز، Kamov 226T ہیلی کاپٹروں، MI-17 ہیلی کاپٹروں اور کم فاصلے تک مار کرنے والے دفاعی نظام کے معاہدے شامل ہیں۔