عدالتوں میں زیرسماعت کیسوں کی مکمل تیاری کیساتھ پیروی کی جائے:آمنہ عمران

لاہور(خصوصی نامہ نگار)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ڈائریکٹر جنرل آمنہ عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ مختلف عدالتوں میں زیرسماعت کیسوں کی مکمل تیاری کے ساتھ پیروی کی جائے ۔اس سلسلے میں کسی قسم کی تاخیر یا کوتاہی کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ لاء ڈائریکٹوریٹ کے افسران متعلقہ قوانین کا گہرا مطالعہ کریں اور عدالتوں میں زیر التوا کیسوں کے جوابات مکمل تیار ی کے ساتھ ڈرافٹ کریں۔وہ عدالتوں میں زیر سماعت ایل ڈی اے سے متعلقہ کیسوں کی صورتحال کا جائزہ لینے کے سلسلے میںاجلاس کی صدارت کر رہی تھیں۔اجلاس میںایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل(اربن پلاننگ ) رانا ٹکا خان ‘ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ہائوسنگ ) ظریف اقبال ستی ‘ لیگل ایڈوائزر وقار اے شیخ ‘چیف ا نجینئر مظہر حسین خان ‘ چیف ٹائون پلانر سید ندیم اختر زیدی اور ایل ڈی اے کے ڈائریکٹرز اسٹیٹ مینجمنٹ‘لینڈ ڈویلپمنٹ ‘ٹائون پلاننگ ‘کمرشلائزیشن ‘ریکوری اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی

ای پیپر دی نیشن