آرمی چیف سے برطانوی سیکریٹری دفاع اسٹیفن لیوگروف کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی سیکریٹری دفاع اسٹیفن لیوگروف نے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق برطانوی سیکریٹری دفاع نے آرمی چیف سے ملاقات جنرل ہیڈ کوارٹرز جی ایچ کیو راولپنڈی میں کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے دوطرفہ امور سمیت خطے کی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ برطانوی سیکریٹری دفاع نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔

ای پیپر دی نیشن