لاہور(پ ر)امریکن قونصلیٹ جنرل کیتھرین روڈ رگز نے لاہورمیں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عبدالعلیم خان سے ملاقات کی۔اس ملاقات میں باہمی دلچسپی اور مختلف سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔کیتھرین روڈ رگز نے کہا کہ امریکہ پاکستان میں تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کر رہا ہے اور مستقبل میں ان دو طرفہ منصوبوں میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔اپنی گفتگو میں عبدالعلیم خان نے امریکن قونصلیٹ جنرل کے لئے لاہور میں خوش آئند قیام کی توقع کا اظہار کیا۔
امریکن قونصلیٹ جنرل کیتھرین روڈ رگز کی عبدالعلیم خان سے ملاقات
Mar 12, 2020