تہران(این این آئی )ایران کے رہبرِاعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای نے کرونا وائرس کا شکار مریضوں کے علاج کے دوران میں جان کی بازی ہار جانے والے ڈاکٹروں اور نرسوں کو شہید قرار دینے کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق خامنہ ای نے بتایا کہ اب کرونا وائرس کے مریضوں کے علاج معالجے پر مامور طبی عملہ جان کی بازی ہار جاتا ہے تو وہ بھی مسلح افواج کے میدان جنگ میں کام آنے والے اہلکاروں کی طرح شہید کہلائے گا۔
ایران میں کرونا وائرس سے جنگ میں جان دینے والا طبی عملہ شہید کہلائے گا:خامنہ ای
Mar 12, 2020