20 ہزار ٹن چینی اوپن ٹینڈر کے ذریعے دینے کو تیار ہیں: جہانگیر ترین

اسلام آ باد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ وہ یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان کو کم نرخوں پر 20 ہزار ٹن چینی اوپن ٹینڈر کے ذریعے دینے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چینی67 روپے فی کلو کے حساب سے فراہم کی جائے گی اور یہ سارا عمل نیک نیتی کے ساتھ عوامی سہولت کے لئے ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاثر بالکل غلط ہے کہ میں نے کم نرخ میں چینی فراہم کرنے کی پیشکش کو واپس لے لیا ہے بلکہ وہ اب بھی اپنی پیشکش پر قائم ہیں اور عوام کو سہولت دینے کے لئے کم نرخوں پر چینی دے رہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ میں نے اچھی نیت کے ساتھ یہ پیشکش کی تھی لیکن اس امر کو غلط رنگ میں پیش کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے 67 روپے فی کلو چینی فراہم کر رہے ہیں جبکہ یہ مارکیٹ ریٹ کے مقابلے میں عوام کو سستے داموں ملے گی چونکہ مارکیٹ ریٹ 81 روپے کلو ہے۔ انہوں نے کہا کہ JDW اوپن ٹینڈر کے ذریعے چینی فراہم کرے گی تاکہ عوام کو سستے داموں چینی مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ہرممکن کوشش کر رہی ہے کہ وہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دے تاکہ ان کی مشکلات کو کم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ میری پہلی پیشکش کو بھی صحیح انداز میں پیش کیا گیا اور جب میں نے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کو چینی فراہم کرنے کے لئے اوپن ٹینڈر کے ذریعے خریدنے کا کہا تو اس بات کو بھی غلط رنگ دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...