اسلام آباد (وقائع نگار) سیکرٹری وزارت صحت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل بحال کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ عدالت نے دو ہفتوں میں عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کرانے کی ہدایت کردی ہے عدالت عالیہ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے حوالے سے درخواست پر سماعت کی سیکریٹری صحت ڈاکٹر سید توقیر حسین ذاتی حیثیت میں عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔