اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) جمہوریہ تیونس کے سفیر بورہن ایل کمیل نے وزیر دفاع پرویز خٹک سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ وفاقی وزیر نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور تیونیس میں دوستانہ دوطرفہ تعلقات ہیں اور پاکستان کی ان روابط سے گہری وابستگی ہے اور اس کو اہمیت کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔