لاہور (اپنے نامہ نگار سے) فیملی عدالت نے سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کی پوتی کا ماہانہ 1 لاکھ روپے عبوری خرچہ مقرر کر دیا، عدالت نے شہباز تاثیر کو ہر ماہ کی 14 تاریخ کو بیٹی کا خرچہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ فیملی عدالت کی جج ثمرہ ریاض نے ماہین غنی کی درخواست پر عبوری تحریری حکم جاری کر دیا، عدالت نے تحریری حکم میں شہباز تاثیر کی بیوی ماہین غنی کے مستقل خرچ فوری مقرر کرنے کی استدعا مسترد کردی، عدالت نے عبوری فیصلے میں کہا ہے کہ مستقل خرچے کے دعوی کے لئے قانونی نکات کا جائزہ لینا ہے، عدالت جائزہ لے گی کہ ماہین غنی اپنے خاوند شہباز تاثیرسے بچی کا خرچہ وصول کرنے کی حقدار ہے یا نہیں، عدالت مزید کیس کی سماعت 4 اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے وکلاء کو بحث کیلئے طلب کرلیا۔
فیملی عدالت نے سلمان تاثیر کی پوتی کا ماہانہ ایک لاکھ روپے خرچہ مقرر کر دیا
Mar 12, 2020