اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان پارٹی کے کور کمیٹی کے رکن سینیٹر تاج حیدر نے چیف الیکشن کمشنر کے نام ایک خط لکھ کر انہیں اس بات سے آگاہ کیا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے صوبائی سندھ اسمبلی کے حلقہ PS-52 میں اپنے مریدوں سے خطاب کرکے ان سے کہا ہے کہ وہ ارباب غلام رحیم کو ووٹ دیں جو کہ انتخابات کے ضابطہ اخلاق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ سینیٹر تاج حیدر نے اپنے خط میں کہا ہے کہ ارباب غلام رحیم وہی شخص ہیں جنہوں نے جنرل مشرف کے دور میں شوکت عزیز کے لئے اس حلقے سے جعلی طور پر دو لاکھ ووٹ ڈلوا دئیے تھے اور اب یوں لگتا ہے کہ ارباب غلام رحیم ایک مرتبہ پھر اس حلقے میں دھاندلی کی سونامی لے کر آنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے چیف الیکشن کمشنر سے استدعا کی کہ وہ اس معاملے کا نوٹس لیں اور دھاندلی کو رکوائیں۔
تاج حیدرکاچیف الیکشن کمشنرکوخط،پی ایس52سے متعلق شاہ محمود کی شکایت کردی
Mar 12, 2020