مکہ المکرمہ:جبل نور پر قائم عارضی دکانیں ختم

مکہ المکرمہ میونسپلٹی کے ماتحت ممنوعہ سرگرمیوں کے انسداد پر مامور کمیٹی کے ارکان نے جبل نور کے علاقے میں قائم عارضی دکانیں اور دیسی طرز کے گیسٹ ہاﺅسز ہٹا دیئے۔سعودی اخبار کے مطابقجبل نور مکہ مکرمہ میں واقع ہے۔ دنیا بھر سے حج، عمرے اور زیارت پر سعودی عرب آنے والے لاکھوں افراد جبل نور اور غار حرا کی زیارت کو بھی اپنے پروگرام میں شامل رکھتے ہیں۔مقیم غیر ملکیوں نے یہاں زائرین کوکھانے پینے کی اشیاءفروخت کرنے کے لئے دکانیں قائم ہوئی تھیں۔ مکہ میونسپلٹی کے اہلکاروں نے میدان عرفات میں جبل رحمت اور مکہ مکرمہ میں جبل ثور اور غار ثور کے راستوں پر واقع کچی دکانیں بھی ہٹا دیں۔ ان تمام مقامات پر صفائی اور جراثیم کش ادویہ کا چھڑکاﺅ بھی کرایا گیا۔ ان تمام مقامات پر زائد المیعاد غذائی اشیا ضبط کرکے تلف کرائی گئیں جبکہ کھانے پینے کی اشیا کی تیاری میں استعمال ہونے والے گیس سلنڈر ضبط کرلئے گئے۔ غیر قانونی طریقے سے قائم جھونپڑیاں بھی ہٹا دی گئیں۔

ای پیپر دی نیشن