چین اورجنوبی کوریا میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے کمی آرہی ہے، 90 فیصدکیس صرف 4 ملکوں میں ہیں، عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت نے کوروناوائرس کے پھیلاو اور شدت پرگہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوروناوائرس سے نمٹنے کیلئے ایمرجنسی رسپانس بڑھائیں، تمام ممالک اپنے ہسپتال تیار رکھیں، تمام ممالک اپنے ہیلتھ ورکرزکوٹریننگ دیں، کورنا وائرس کے ہرمریض کا علاج جاری رکھیں، کورونا وائرس سے متاثر شخص سے رابطے میں رہنے والے ہرشخص کا پتا چلایا جائے۔ عالمی ادارہ صحت کے حکام نے بتایاکہ کورونا صرف عوامی صحت کا بحران نہیں، ہرشبعے کومتاثر کرے گا۔ ہرسیکٹر اور ہرفردکوکورونا وائرس سے نمٹنے میں حصہ لیناچاہیے۔ کورونا وائرس کے90 فیصدکیس صرف 4 ملکوں میں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 57 ملکوں میں 10 یا اس سے کم کیس رپورٹ ہوئے۔ اب تک 114ملکوں میں کورونا وائرس کے ایک لاکھ 18ہزار کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق چین اورجنوبی کوریا میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے کمی آرہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن