ہم انشاءاللہ پاکستانیوں کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لئے کام کرتے رہیں گے:ڈاکٹر ظفر مرزا

 وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کو وبائی مرض قرار دیا ہے، ہم انشاءاللہ پاکستانیوں کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لئے کام کرتے رہیں گے۔ جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس کے وسیع پیمانے پر پھیلنے کی وجہ سے ڈبلیو ایچ او تمام ممالک کے لئے اس کے خطرات کو اجاگرکرنا چاہتا ہے تاکہ ممالک اپنی تیاری اور ذمہ داری کو مستحکم بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ، وفاقی اور صوبائی حکومتیں گذشتہ 7 ہفتوں سے تیاری اور رسپانس پر کام کر رہی ہیں۔ ہم انشاءاللہ پاکستانیوں کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لئے کام کرتے رہیں گے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ دنیا اب بھی سراغ لگا کر، علاج اور اپنے لوگوں کو متحرک کر اس وبا کا رخ بدل سکتی ہے۔ ممالک کو عوام کی حفاظت کے لئے ان سے بات چیت کرکے ہنگامی صورتحال کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔

ای پیپر دی نیشن