چین سے پھیلنے والے کورونا وائرس نے دیکھتے ہی دیکھتے دنیا کے متعدد ملکوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں ایشیائی ترقیاتی بینک کا ہیڈ آفس بھی بندکردیاگیا ہے ۔منیلا میں واقع ایشیائی ترقیاتی بینک کےہیڈ آفس میں کورونا وائرس کی ایک فرد میں تصدیق ہوئی ہے ، کورونا وائرس سے متاثرہ فرد نے بینک کے سپورٹ اسٹاف سے بات چیت کی تھی۔جس کے بعد کورونا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات کرتے ہوئے ایشیا ڈویلپمنٹ بینک (اےڈی بی) کےتمام ملازمین گھروں سےکام کررہےہیں۔واضح رہے کہ اس وقت ایشیائی ترقیاتی بینک کا دفتر غیر معینہ مدت کے لیے بند کردیا گیا ہے۔
کورونا کے باعث اےڈی بی ہیڈ آفس بھی بند
Mar 12, 2020 | 13:36