چین کے مشرقی صوبہ فوجیان میں ہوٹل کی عمارت گرنے سے مرنے والوں کی تعداد اس وقت بڑھ کر 29 ہوگئی جب امدادی کارکنوں نے جمعرات کے روز 1مزید متاثرہ شخص کو ملبے سے نکالا۔مقامی ریسکیو ہیڈ کوارٹر کے مطابق چھوان ژو شہر میں امدادی کارکنوں کو سہ پہر 11 بج کر 4 منٹ پر ایک لاش ملی۔لی چھنگ ضلع میں شن جیا ہوٹل ہفتے کی شب منہدم ہو گیا تھا جس کی وجہ سے 71 افراد ملبے تلے دب گئے تھے۔ ان میں سے 27 افراد کی لاشیں نکالی گئیں جبکہ 2دیگر افراد علاج کی فراہمی کے دوران جاں بحق ہو گئے ،ابتدائی تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہوٹل کی عمارت کے تعمیراتی ڈھانچے، تزئین و آرائش ،معائنے اور اس کی منظوری میں شدید نقائص سامنے آئے ہیں۔چھوان ژو کے ایگزیکٹو ڈپٹی میئر ہونگ زی چھیانگ نے کہا ہے کہ حادثے کے ذمہ دار افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔اس عمارت کی تعمیر 2013 میں شروع ہوئی تھی اور اس کا رقبہ تقریبا 7 ہزار مربع میٹر ہے۔ 2018 میں اس کے 66 کمروں کو ہوٹل میں تبدیل کیا گیا تھا۔