کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 4605 ہو گئی

 عالمی اقدامات کے باوجود کورونا وائرس کے ہھیلاؤ پر کنٹرول نہیں ہوسکا۔ اٹلی میں مزید ایک سو چھیانوے، ایران میں تریسٹھ، چین بائیس، فرانس پندرہ اور اسپین میں اٹھارہ افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد چار ہزار چھ سو پانچ ہوگئی۔ ایک لاکھ پچیس ہزار پانچ سو ستانوے افراد بیمار ہیں۔ وائرس کے باعث تیل کی قیمتوں میں کمی اور اسٹاکس میں بھی مندی دیکھی گئی۔امریکا، برطانیہ، یورپی ممالک، سعودی عرب، ایران اور دیگر ممالک میں پروازیں منسوخ، سرحدیں سیل اور سیر و سیاحت پر پابندی کے باوجود کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو نہیں روکا جاسکا۔ امریکا کی پینتیس سے زائد ریاستوں میں کورونا پھیلنے سے ایک ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ ایک شخص کی ہلاکت کے بعد ریاست میسا چوسٹس میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناہے کہ وہ کورونا کی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔ امریکا میں بدھ کے روز کورونا وائرس کے باعث ایک، چین میں بائیس، اٹلی میں ایک سو چھیانوے، ایران میں تریسٹھ، فرانس میں پندرہ، اسپین میں اٹھارہ اور جرمنی میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن