مغربی سسٹم کےزیراثرشہر قائد میں گردآلودہواؤں کاراج

Mar 12, 2020 | 16:00

ویب ڈیسک

  مغربی سسٹم کےزیراثرشہر قائد میں گردآلودہواؤں کاراج ہے ، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں ٹھنڈی ہوائیں جمعہ تک چلنے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ مغربی سسٹم کےزیراثر کراچی میں گردآلودہواؤں کاراج ہے ، شمال مغرب کی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 27کلومیٹرفی گھنٹہ ہے جبکہ دن بھرہواؤں کی رفتار 36 سے48کلومیٹر فی گھنٹہ سے چلنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹےمیں موسم خشک اورابرآلودرہے گا ،  کم سےکم درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیا جبکہ  موجودہ درجہ حرارت24ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27سے29 ڈگری سینٹی گریڈتک جانے کاامکان ہے۔دوسری جانب خیبرپختونخوامیں بارشوں کےنئےسلسلےکاآغاز ہوگیا ہے ، وادی پشاور،میدانی اوربالائی علاقوں میں بارشوں کے ساتھ یخ بستہ ہواؤں نےسردی کی شدت میں اضافہ کردیا ہے، پشاور میں کل تک بارشوں کاامکان ہے۔ڈی آئی خان،لکی مروت،ٹانک میں ندی نالوں میں طغیانی کے باعث کئی شہروں میں نشینی علاقے زیرآب آگئےجبکہ ہاولنگر،خانپورمیں بارش کے باعث گندم کی فصل متاثرہورہی ہے۔محکمہ موسمیات نے آج اور کل بھی اسلام آباد،پنجاب،خیبرپختونخوااورکشمیرمیں مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے جبکہ کراچی میں ٹھنڈی ہوائیں جمعہ تک چلنے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں