متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں “شیشہ” پینے پر سخت پابندی عائد کردی گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دبئی کے تمام ریستوران اور قہوہ خانوں سمیت دیگر تفریحی مراکز پر شیشہ پینے پر پابندی عائد ہوگئی، ہوٹل انتطامیہ کو بھی خصوصی ہدایات جاری کردی گئیں۔دبئی میں شیشے پر پابندی صرف دو ہفتوں کے لیے عائد کی گئی ہے۔ جس کا اطلاق آج سے ہوگیا۔مذکورہ پابندی عالمی کروناوائرس وبا کے تناظر میں معاشرے کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ایک احتیاطی اقدام کے طور پر عائد کی گئی ہے۔ پابندی کا اطلاق آج (12 مارچ) سے ہوگیا۔یاد رہے کہ دو روز قبل سعودی حکومت نئے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اہم اقدامات کرتے ہوئے تمام شیشہ مراکز اور قہوہ خانوں میں شیشہ پینے پر سخت پابندی عائد کی ہے۔