جنوبی کوریا،کرونا وائرس پر کنٹرول کے لئے کرنسی نوٹوں کو بھی قرنطینہ میں رکھ دیا گیا ، پرانے اور بوسیدہ نوٹ جلا دیئے گئے

 جنوبی کوریا میں کرونا وائرس پر کنٹرول کے لئے کرنسی نوٹوں کو بھی قرنطینہ میں رکھ دیا گیا جب کہ بہت سارے نوٹ جلا دیئے گئے۔عالمی ادارہ صحت نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ وائرس کرنسی نوٹوں کے ذریعے بھی لوگوں میں منتقل ہو سکتا ہے۔اس خدشے کے اظہارکے بعد کوریا کے تمام بینک کرنسی نوٹوں کو 2 ہفتوں کے لیے قرنطینہ میں رکھ رہے ہیں تاکہ اس پر کرونا وائرس کے تمام اثرات ختم ہو جائیں گے جبکہ پرانے اور بوسیدہ نوٹ کو جمع کر کے بڑی تعداد میں جلایاگیا،کرنسی نوٹوں کو زیادہ درجہ حرارت میں صاف کر کے جاری کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ جنوبی کوریا میں گزشتہ 24گھنٹوں میں 242 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کرونا وائرس کے کیسز بڑھ کر 7869 ہو گئے ہیں، جب کہ اموات 66 تک پہنچ چکی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن