ملائیشیا کی عدالت نے مسیحیوں کو لفظ اللہ استعمال کرنے کی اجازت دیدی

Mar 12, 2021

کوالالمپور (نوائے وقت رپورٹ)ملائیشیا کی عدالت نے عیسائیوں کو  لفظ ’اللہ‘ استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔برطانوی میڈیا کے مطابق ملائیشیا کی ہائیکورٹ نے ایک طویل قانونی جنگ کے بعد عیسائیوں کے لیے لفظ ’اللہ‘ کے استعمال پر عائد پابندی کی پالیسی کو تبدیل کردیا ہے اور عیسائیوں کو ’گاڈ‘ کی جگہ ’اللہ‘ استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ایک مسیحی شہری کے کیس کا حصہ ہے جس کے پاس سے قبضے میں لیے گئے مواد میں یہ لفظ شامل تھا۔

مزیدخبریں