عوام کو ریلیف  دینے کیلئے یونین کونسلز کو مکمل بلدیاتی اختیارات دئیے جائینگے: کمشنر ملتان

Mar 12, 2021

ملتان (خبرنگار خصوصی) کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے یونین کونسل سطح پر کمیونٹی سروسز بہتر کرنے کیلئے غیر فعال یونین کونسلز کے سیکرٹریز اور سٹاف کی ایڈجسٹمنٹ اور مالی واجبات کی ادائیگی کا حکم دیدیا۔ان خیالات کا اظہار کمشنر جاوید اختر محمود نے ڈویژن ٹرانسزیشن کمیٹی کے اعلی سطح کا اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے یونین کونسلز کو مکمل بلدیاتی اختیارات فراہم کئے جائیں گے۔شہریوں کو پیدائش و اموات کے سرٹیفکیٹس سمیت تمام سہولیات انکی دہلیز پر دستیاب ہونگی۔ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ فاروق ڈوگر نے کہا کہ  یونین کونسلز نظام مکمل فعال ہوگا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر وہاڑی مبین الہی، قائم مقام ڈپٹی کمشنر ملتان قمر زمان قیصرانی، ایڈیشنل کمشنر سرفراز احمد، سی او کارپوریشن اقبال فرید جبکہ ویڈیو لنک پر ڈپٹی کمشنرز موجود تھے۔کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنرز کارکردگی اجلاس منعقد ہوا۔ کمشنر ملتان نے کہا کہ پٹواریوں، قانون گوہ کی ترقیاں کی جائیں۔نئے پٹواریوں کی بھرتیوں کا عمل شفاف بنایا جائے اور کوئی دباؤ قبول نہیں کیا جائے۔ تمام ٹیسٹ کے نتائج اسسٹنٹ کمشنر افس کے باہر ڈسپلے کئے جائیں۔اجلاس میں قائم مقام ڈپٹی کمشنر ملتان قمر زمان قیصرانی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان جبکہ ویڈیو لنک پر دیگر ڈپٹی کمشنرز اور افسران موجود تھے۔

مزیدخبریں