بچیوں کے تعلیم دلانے والی ماں پردیوربرس پڑے ،کتابیں پھاڑدیں 

Mar 12, 2021

نواب شاہ(بیورو رپورٹ) تھانہ اے سیکشن کی حدود سمیرا کالونی کی رہائشی خاتون مسمات نوراں نے بیٹے فیروز اور بیٹی بینظیر کے ہمراہ پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایاکہ میں اپنی بیٹی کو اسکول چھوڑنے جا رہی تھی راستہ میں میرے دیور وں نے ہمارا راستہ روک کر ہمیں تشدد کا نشانہ بنایا اور میری بیٹی کی کتابیں پھاڑ دیں اور مجھے کہا تم اپنی بیٹی کو نہیں پڑھاسکتیں ہمیں حراساں کیا اور بچی کو تعلیم دلانے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں ملزمان انتہائی سفاک ذہنیت کے مالک ہیں ملزمان نے  ہمارے پلاٹ پر بھی زبردستی قبضہ کرلیا ہے، میں مجھ غریب مسکین کاقصور یہ ہے کہ میں اپنی بچی کو پڑھاناچاہتی ہوںدکھیاری ماں نے چیف جسٹس آف پاکستان،چیف جسٹس سندھ  ہائیکورٹ وزیراعلی سندھ ،صوبائی وزیر تعلیم اور قانون نافذکرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ تعلیم دشمن ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کرکے میرے ساتھ انصاف کیا جائے ۔

مزیدخبریں