کراچی (نیوز رپورٹر) ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی نے کہاہے کہ رینل ٹرانسپلانٹ یونٹ کی جانب سے ساڑھے تین افراد کے گردوں کی پیوندکاری ایک اہم سنگ میل ہے جس کے باعث ڈاؤ یونیورسٹی گردوں کی پیوندکاری کے لحاظ سے صوبہ سندھ کا دوسرا بڑا مرکز ہے آئندہ دنوں میں اس سہولت کو مزید وسعت دے کر ٹرانسپلانٹس کی تعداد کو بڑھایا جائے گا یہ باتیں انہوں نے گردے کے عالمی دن پررینل ٹرانسپلانٹ یونٹ کے زیراہتمام آگہی واک اورسیمینار سے خطاب اور میڈیا کے نمائندوں سیبات کرتے ہوئے کہیں سیمینار سے ان کے علاوہ پرووائس چانسلرپروفیسرزرنازواحد،رینل ٹرانسپلانٹ یونٹ کے سربراہ راشدبن حامد،ڈاکٹر تصدق خان اور دیگر نے خطاب کیا۔ قبل ازیں ڈاکٹر عشرت العباد او ٹی کمپلیکس سے ڈاؤ انٹر نیشنل میڈیکل کالج کے صدر دروازے تک واک کی گئی جس کی قیادت وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی نے کی شرکا میں طلبا اور اساتذہ کے علاوہ گردوں کی پیوند کاری کرانے والوں اور ان کے اہل خانہ بھی شامل تھے سیمینار سے خطا ب میں پروفیسر محمد سعید قریشی نے کہاکہ ڈاؤ میں صرف کراچی ہی نہیں بلکہ اندرون سندھ بلوچستان سے بھی مریض آتے ہیں مریضوں کی تعداد اتنی ہے کہ دس ہزار ٹرانسپلانٹ بھی کیے جائیں توکم ہیں حکومت سندھ کی جانب سے مالی معاونت میں اضافہ کردیا جائے تو ہم بھی گردوں کی پیوندکاری میں سالانہ بنیادوں پر اضافہ کرسکتے ہیں سندھ میں گردوں کی پیوندکاری کے مراکز کی تعداد بھی بڑھانے کی ضرورت ہے پروفیسر زرنا زواحد نے کہاکہ رینل ٹرانسپلانٹ یونٹ کی کامیابی درحقیقت ٹیم ورک کا نتیجہ ہے ڈاکٹر راشد بن حامد نے کہاکہ گردوں کا عالمی دن گردوں کی بیماریوں سے بچاؤ کے متعلق آگہی کا دن ہے کھانے پینے میں احتیاط ورزش میں باقاعدگی اور پانی کا زیادہ استعمال آپ کو گردوں کی بیماریوں سے بچا سکتاہے۔