واشنگٹن(شِنہوا) امریکہ کے محکمہ خزانہ نے میانمار کے فوجی رہنما مِن آنگ ہلائنگ کے 2بالغ بچوں اور ان کی 6کمپنیوں پر پابندیاں عائد کرنے کااعلان کیاہے۔محکمہ خزانہ نے ایک بیان میں کہاہے کہ کمانڈر انچیف برائے دفاعی خدمات سینئر جنرل مِن آنگ ہلائنگ کے 2بالغ بچوں کے متعددہولڈنگز کاروبار ہیں جنہوں نے والد کی حیثیت اور بدنام اثرورسوخ سے براہ راست فائدہ اٹھایاہے۔امریکہ کے محکمہ تجارت نے گزشتہ ہفتے میانمار کی وزارت دفاع، وزارت داخلہ امور اور 2تجارتی اداروں کو تجارتی بلیک لسٹ میں شامل کیاتھا،اس نے میانمار کیخلاف برآمدات پر مزیدسخت قابو پانے کے لئے اقدامات کا بھی اعلان کیاتھا۔امریکہ نے فروری میں مِن آنگ ہلائنگ اور میانمار کی فوج یا سکیورٹی فورسز سے متعلقہ متعدد اداروں سمیت میانمار کے کئی فوجی رہنماں کو نامزد کیا تھا۔
امریکہ نے میانمارکے فوجی رہنما کے خاندانی ارکان اور کمپنیوں پر پابندیاں عائدکردیں
Mar 12, 2021