کراچی (اسپورٹس رپورٹر ) اسپورٹس سائنس کرکٹ اکیڈمی کے فائونڈر CEO اور پاکستان کے مایہ ناز فرسٹ کلاس کرکٹر وقاص قدرت اللہ نے کرکٹ کا تانباک مستقبل کے عنوان سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کووڈ 19 سے متاثر کھلاڑیوں کی وجہ سے چھٹےPSL میچز کی معطلی سے انٹرنیشنل کرکٹ کی کھلتی ہوئی راہیں شدید متاثر ہوگئی ہیں۔ پچھلے گزرے کئی سالوں سے مختلف عنوانات پر انٹرنیشنل کرکٹ کی ٹیمیں پاکستان آکر کھیلنے سے گریزاں تھیں ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی کوششوں سے غیر ملکی ٹیموں نے پاکستان آن کر کرکٹ کھیلنی شروع کی تو کرکٹ کے شائقین اور کھلاڑی خوشی سے جھوم اٹھے مگر کووڈ19 کی وجہ سے ایک مرتبہ پھر کرکٹ کی معطلی سے پاکستانی کرکٹ کو سخت دھچکا پہنچا ہے ، ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے PSL چھٹے ایڈیشن کی کرکٹ معطل کرنی پڑ گئی جو کہ لمحہ فکریہ ہے ۔ وقاص قدرت اللہ نے مزید کہا کہ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ کرونا SOPs اور پروٹوکول پر ٹیموں کے مینجمنٹ ہائی آفیشل مکمل عمل درآمد کراتے تو آج PSLمیچز مکمل SOP's کے ساتھ جاری و ساری رہتے ، انہوں نے مزید کہا کہ فوری طور پر تمام PSLٹیموں کے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کے دوبارہ کووڈ19 ٹیسٹ کرائے جائیں اور مکمل SOP'sکے ساتھ PSLمیچز کو دوبارہ شروع کرنا چاہیے تاکہ پاکستان میں کرکٹ کا ابھرتا ٹیلنٹ نمایا ںکار ہائے انجام دیں۔