بائیوٹیکنالوجی فوڈ سیکیورٹی مسائل اور غربت کم کرنے کیلئے اہم آلہ،وزیر زراعت 

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی نے زرعی بائیوٹیکنالوجی سے متعلق ورچوئل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بائیوٹیکنالوجی فوڈ سیکیورٹی کے مسائل اور غربت کو کم کرنے کیلئے ایک اہم آلہ ہے پاکستان میں بائیوٹیکنالوجی کے استعمال سے نہ صرف پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوگا بلکہ اس سے فوڈ سیکیورٹی کے چیلنجوں سے نمٹنے میں بھی مدد ملے گی اس ضمن میں کوششوں اور پالیسیوں کے تسلسل کو یقینی بنانے کیلئے دو طرفہ نقطہ نظر کی ضرورت ہے صوبائی وزیر نے کہا کہ دنیا بھر کی اقوام اپنی زراعت کی پیداواری صلاحیت میں کئی گنا اضافہ کر رہی ہیں، بیماریوں کے پھیلاؤ کو روک رہی ہیں اور ماحولیاتی آلودگی کو مختلف بائیو سائنسز کا استعمال کرکے حل کر رہی ہیںپاکستان کو مسائل کے حل / روک تھام اور تیز رفتار ترقی کیلئے اس انقلابی سائنس کو استعمال کرنے کیلئے ایک قومی حکمت عملی اور عملی اقدامات کی ضرورت ہے اس سلسلے میں، وزیر زراعت پنجاب نے پنجاب میں زرعی بائیوٹیکنالوجی کی ترقی کیلئے سینئر ماہرین کی ایک کمیٹی تشکیل دی بائیوٹیک فصلوں سے پیداواری صلاحیت اور آمدنی میں نمایاں اضافہ ہوسکتا ہے اور اسی وجہ سے وہ دیہی معاشی نمو کے انجن کے طور پر کام کرسکتے ہیں جو چھوٹے کاشتکاروں کیلئے غربت کے خاتمے میں معاون ثابت ہوسکتی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن