وزارت ریلوے میں کرونا کی وبا شدت اختیارکر گئی،مزید پھیلنے کا خدشہ

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) وزارت ریلوے میں کرونا کی وبا شدت اختیار کرگئی ،حکام کی جانب سے غیر سنجیدگی ملازمین کو معمول کے مطابق ڈیوٹی پر بلایا جارہا ہے، جس سے کرونا کے مزید پھیلنے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔وزارت کے شعبہ منصوبہ بندی، آپریشن اسٹیبلشمنٹ اور فنانس کے افسران وملازمین کرونا کا شکار ہوگئے ہیں ، سیکرٹری ریلوے پہلے ہی کرونا کا شکار ہوچکے ہیں۔ذرائع کے مطابق وزارت ریلوے میں کرونا  نے شدت اختیار کرلی ہے ، آفسر و ملازمین تیزی  سے لپیٹ میں آرہے ہیںووزارت ریلوے کے شعبہ منصوبہ بندی کے ڈی جی اور افسران اور ان کا سٹاف جن میں خواتین بھی شامل ہیں کرونا کا شکار ہوگئے ہیںاس کے ساتھ شعبہ آپریشن کے ڈی جی بھی کرونا کاشکار ہوچکے ہیں ، اس کے ساتھ ملازمین کو بھی کرونا ہوگیا ہے شعبہ اسٹیبلشمنٹ اور فنانس کے ملازمین میں بھی کرونا نکل آیا ہے جبکہ وزارت ریلوے کے سیکرٹری پہلے ہی کرونا کا شکار ہیں۔وزارت میں بڑی تعداد میں افسران و ملازمین کے کرونا کے شکار ہونے کے بعد ملازمین میں خوف وہراس پھیل گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن