اسلام آباد (نا مہ نگار)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی آٹو میشن خواب نہیں میرا مشن ہے، یونیورسٹی کو معیاری ادارہ بنانے، انتظامی، مالی اور تدریسی امور میں شفافیت لانے، جعلسازی کی روک تھام کے لئے اور طلبہ کو آن لائن سہولتیں فراہم کرنے کے لئے شروع کرنے والا ڈیجیٹلائزیشن کا عمل آج اللہ کے فضل و کرم سے تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے"اِن خیالات کا اظہار وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ضیا القیوم نے ایمپلائز ویلفئیر ایسوسی ایشن(ایوا)کے جنرل باڈی اجلاس سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ خلاف قانون کوئی کام نہیں کیا جو کیا قواعد و ضوابط اور قانون کے مطابق کیا، ذاتی پسند اور ناپسند کے سخت خلاف ہوں اورتمام ملازمین کو بلاتفریق یکساں بنیادوں پرسہولیات فراہم کی ہیں۔
اوپن یونیورسٹی کی ڈیجٹلائزیشن آخری مراحل میں ہے، ضیا القیوم
Mar 12, 2021