عبدالحفیظ شیخ کی ناکامی کاشتکاروں کی بددعاؤں کا نتیجہ ہے : کسان رہنما

Mar 12, 2021

کبیروالا (نامہ نگار) سینیٹ الیکشن میں عبدالحفیظ شیخ کو ’’ناکامی ‘‘ کسانوں کی بددعائوں کا نتیجہ ہے،کاشتکاروں کوملکی خوراک پیدا کرنے کے جرم میں زرعی ٹیوب ویلوں کے بلز18روپے فی یونٹ کے حساب سے بھیجوائے جارہے ہیں، دوسروں کے چوری شدہ غیر قانونی اضافی یونٹ بھی کسانوں کے بلوں میں ’’بونس‘‘ کے طور پر شامل کرکے کاشتکاروں کا استحصال کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا جاتا،کسانوں کی ’’بدعائیں ‘‘ لینے والے حکمران زیادہ اقتدار نہیں رہتے بلکہ مجرموں کی طرح عدالتوں میں دھکے کھانا ان کا مقدر بن جاتا ہے، وزیراعظم ہوش کے ناخن لیں، زراعت کی ترقی اور کسانوں کی خوشحالی کے زبانی دعوئوں کی بجائے حقیقی معنوں میں اپنا کردار ادا کریں، ان خیالات کا اظہار کسان اتحاد رہنماملک محمد رمضان جھیڈا، نظام اللہ خان پائندہ، ملک فیص زمان جھیڈا، مہر خضر حیات پائندہ ،حافظ شاہد مجید‘ مہر ظفر مرالی، جہانگیر خان، عبداللہ اور دیگر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مزیدخبریں