عدالت عالیہ نے مردم شماری کے حتمی نتائج کی رپورٹ طلب کرلی

Mar 12, 2021

کراچی (وقائع نگار)سندھ ہائیکورٹ میں حلقہ بندیوں اور بلدیاتی الیکشن سے متعلق درخواستوں کی سماعت کیدوران محموداخترنقوی نے کہاکہ میں نے توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی اس پر ابھی تک جواب نہیں آیا،جس پر جسٹس محمدعلی مظہرنے استفسار کیاکہ مردم شماری کے نتائج کا کیا ہوا؟سی سی آئی کے حکام کاکہناتھاکہ سی سی آئی کی میٹنگ تھی جو کورم پورا ہونے کی وجہ سے نہیں ہوسکی ہم نے مردم شماری کے نتائج نوٹیفائی کردئیے ہیں آئندہ میٹنگ 24  مارچ  کو ہے،عدالت نے کہاکہ اگر مردم شماری کے نتائج کو فائنل کردیا ہے تو بتائیں،اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کوآگاہ کرتے ہوئے کہاکہ مردم شماری کے حتمی نتائج جلد جاری کردیے جائیں گے،جسٹس محمدعلی مظہرنے کہاکہ مردم شماری کے حتمی نتائج کی وجہ سے الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات نہیں کررہا،الیکشن کمیشن بھی تو قانون کا پابند ہے ،عدالت نے مردم شماری کے حتمی نتائج کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 31مارچ تک ملتوی کردی۔

مزیدخبریں