خانیوال(نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمدعلی وسیم نے کہا ہے کہ شب معراج کو دین اسلام میں ایک نمایاں اورمنفردمقام حاصل ہے رب کائنات نے سرکادوعالم ؐ کو آسمانو ںکی سیرکرائی اس شب خصوصی عبادات اور زکرواذکارکی خصوصی محافل منعقدہوتی ہیں جن کی سکیورٹی کے لیے خانیوال پولیس کی جانب سے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ کوئی شرپسند اپنے مذمومقاصد کی تکمیل میں کامیاب نہ ہوسکے تاہم ممبران امن کمیٹی مذہبی ہم آہنگی ‘رواداری اورامن وامان کے قیام کے لیے اپنا بھرپور کرداراداکریں۔ یہ بات انہوں نے ممبران ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں مولانا فتح محمدحامدی‘ مہرمنظور احمد حسین سلطانی‘ مہرعبدالخالق مرالی‘ سہیل عابدی‘ سید مصدق شاہ‘ محمد شاہد رضا ‘قیصر دادواأنہ‘جعفرامام ایڈووکیٹ ودیگر ممبران امن کمیٹی نے شرکت کی ۔