ملتان(سپورٹس رپورٹر)ڈسڑکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے زیر اہتمام جشن بہاراں فیسٹیول کرکٹ میچ ملتان سٹی ٹریفک پولیس نے الیکٹرانک میڈیا رپورٹز الیون کو 172رنز سے ہرادیا۔مہمان خصوصی سبین گل خان تھیں. اس موقع پر عدنان نعیم ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملتان نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے صحت مندانہ سرگرمیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے. سٹی ٹریفک پولیس نے محمد زبیر کے 101جبکہ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر طاہر مجید کے 75رنز کی بدولت 263رنز بنائے. الیکٹرانک میڈیا کی طرف سے محمد آصف اور محمد حیدر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی. بعد میں کھیلتے ہوئے الیکٹرانک میڈیا رپوٹرز الیون صرف 91رنز پر آوٹ ہوگئی. ملک زاہد. 33ناٹ آؤٹ جبکہ محمد آ صف نے 16رنز بنائے. سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے شفیق احمد نے چار اعجاز احمد نے دو وکٹیں حاصل کیں. معزز مہمان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے.