وہاڑی( نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر وہاڑی مبین الہی نے کہا ہے کہ پودے لگا کر ہم اپنی آنے والی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنا سکتے ہیں درخت ہمارے ماحول کو سرسبز و شاداب، خوبصورت اور کثافتوں سے پاک بناتے ہیں تمام سرکاری ادارے شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ اپنے دفاتر اور دیگر جگہوں پر زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں سرکاری درختوں کی چوری روکنے کیلئے اقدامات کئے جائیں چوری میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے درخت چور کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں انہوں نے ان خیالات کا اظہار آفس میں شجر کاری مہم کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔