اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں پرفارمنگ فیسٹیول‘ طلبہ نے فن کا مظاہرہ کیا 

بہاول پور(بیورورپورٹ) اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں ہونے والے پرفارمنگ آرٹ فیسٹیول میں طلبہ وطالبات نے یوم پاکستان اور مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو ملی نغموں ، ترانوں اور ڈراموں کے ذریعے اُجاگر کیا۔ اس موقع پرتحریک پاکستان اور انسدادِ بدعنوانی اور انسدادِ منشیات کے حوالے سے بھی فکر انگیز خاکے پیش کیے گئے ۔ یونیورسٹی پرفارمنگ آرٹ سوسائٹی کے زیر انتظام منعقد ہونے والے دو روزہ فیسٹیول میں 150سے زائد طلبہ وطالبات نے فن کا مظاہرہ کیا۔پروفیسرڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر، سید تابش الوریٰ‘ غلام فرید نے طلبہ و طالبات کی صلاحیتوں کی تعریف کی۔ ڈاکٹر عبدالواجد خان ڈائریکٹر ایلومینائی نے فیسٹیول کے انعقاد میں خصوصی تعاون اور حوصلہ افزائی پر وائس چانسلر کا شکریہ ادا کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن